• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پریڈ میں پہلی مرتبہ بھارتی ایڈوائزر کی شرکت

یوم پاکستان پریڈ میں پہلی مرتبہ بھارتی ایڈوائزر کی شرکت

اسلام آباد (فاروق اقدس /نمائندہ جنگ) وفاقی دارالحکومت کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں 23 مارچ کی پُرشکوہ مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب میں جن غیر ملکی سفیروں اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وہاں پاکستان کی شاندار عسکری قوت اور مہارت کا مظاہرہ دیکھنے والوں میں بھارتی ہائی کمیشن کے بعض سفارتی اہلکار بھی شامل تھے جن میں ہائی کمیشن میں متعین ملٹری ایڈوائزر بریگیڈیئر ایس پی وشواس راؤ بھی شامل تھے۔ 23 مارچ کو یوم دفاع کی پریڈ میں شرکت کے دعوت نامہ اسلام آباد میں تمام سفارتخانوں اور ہائی کمشنرز کو عسکری منتظمین کی جانب سے بھیجے جاتے ہیں۔ تاہم عسکری ذرائع کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ پریڈ کی تقریب میں بھارتی ہائی کمیشن میں متعین ملٹری ایڈوائزر کو بھی مدعو کیا تھا۔ ایک ایسے موقع پر جب اسلام آباد اور دہلی کے سفارتی تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ موجود ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کی کسی شخصیت کا 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہونا صورتحال میں بہتری کا ایک علامتی پیغام سمجھا جارہا ہے۔

تازہ ترین