• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ،سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرے گا، امریکا 67کروڑ ڈالر کے 6600نائو میزائل(ٹینک شکن) سعودی عرب کو فراہم کرے گا،10.3کروڑ کے ہیلی کاپٹرز کے پرزہ جات اور 30کروڑ ڈالر کی مختلف زمینی سواریوں کے پرزہ جات دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا اسلحہ فروخت کرنے کے معاہدوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق بنیادی سمجھوتہ 67 کروڑ ڈالر مالیت کے ٹینک شکن میزائلوں سے متعلق ہے۔سمجھوتے میں سعودی عرب کو 6600 ٹاؤ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ دیگر معاہدوں میں ہیلی کاپٹروں کی مرمت اور دیکھ بھال (10.3 کروڑ ڈالر) اور مختلف نوعیت کی زمینی سواریوں کے پرزہ جات (30 کروڑ ڈالر) شامل ہیں۔ایک امریکی عہدے دار کے مطابق اسلحے کی اس فروخت کی تیاریاں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ سال مئی میں سعودی عرب کے دورے کے وقت سے کی جا رہی تھیں۔ اْس دورے میں طے پانے والے 110 ارب ڈالر کے اسلحہ معاہدوں کے بڑے حصّے پر ابھی تک عمل درامد نہیں ہوا ہے۔سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے ساتھ متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین