• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہے،صدرشی جن پنگ

بیجنگ (آ ئی این پی ) چین کے صدرشی جن پنگ نےکہاہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوارانداز میں فروغ پارہے ہیں،دونوں ممالک بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت موثرتعاون کررہے ہیں۔اس سے خطے میں امن و استحکام کے لئے مدد ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتاہےاور چین پاکستان کیساتھ تعلقات مزید بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرناچاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے 78ویں یومِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کے نام اپنےتہنیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور وزیر خارجہ وانگ زی نے بھی پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کو یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

تازہ ترین