• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سلامی کے دوران کھڑا ہونا بھول گئے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سلامی کے دوران کھڑا ہونا بھول گئے، تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گرا ئو نڈ میں پریڈ کے دوران پاک فوج کے مختلف دستوں نے صدر، وزیر اعظم اور تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکن صدر، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو سلامی پیش کی ۔ سلامی کے دوران چبوترے پر موجود افراد نے کھڑے ہو کر سلامی لی، متحدہ عرب امارات کا فوجی دستہ گزرنے کے بعد یہ افراد کچھ دیر کیلئے بیٹھے تاہم جب اختتام پر اردن کا فوجی بینڈ آیا تو سلامی کے چبوترے پر موجود افراد ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے لیکن وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اردن کے دستے کی پریڈ دیکھنے میں مشغول رہے۔ اسی دوران وزیر اعظم کے پیچھے موجود آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی تیزی کے ساتھ وزیر اعظم کا کندھا ہلایا اور انہیں کھڑے ہونے کا اشارہ کیا جس پر وہ فوری طور پر دیگر شرکا کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ آرمی چیف کی جانب سے وزیر اعظم کو کھڑا ہونے کا اشارہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہو گئی جس پر عوام مختلف کمنٹ کرتے رہے ۔

تازہ ترین