• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں نےمشترکہ پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنےکی تیاریاں شروع کردیں

لاہور(مقصود اعوان) متحدہ مجلس عمل میں شامل جماعتوں نے 2018ء کے عام انتخابات میں مشترکہ پلیٹ فارم سے حصہ لینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد ایم ایم اے میں شامل جماعتیں جے یو آئی اور مرکزی جمعیت اہلحد یث، وفاقی حکومت اور جماعت اسلامی ، خیبر پختونخوا حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر یں گی۔ متحدہ مجلس عمل کےآئندہ سربراہی اجلاس میں ٹکٹوں کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اب تک اس پر اتفاق ہے کہ ایم ایم اے کی جما عتو ں کے موجودہ تمام اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کو اور 2013ء کے انتخاب میں قومی ،صوبائی اسمبلی کے حلقے میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والوں کو ٹکٹ ملے گا۔ اس کے علاوہ کسی حلقے میں جس جماعت کی بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی اچھی ہوگی ، ٹکٹ کیلئے اسے ترجیح دی جائیگی۔ ایم ایم اے میں شامل جماعتیں ایک انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گی اور تمام جماعتوں کے قائدین مشترکہ طور پرانتخابی مہم چلائیں گی۔ نشان حاصل کرنے کیلئے متحدہ مجلس عمل کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کرائی جائے گی۔ ایم ایم اے کے قیام کے بعد خیبر پختونخوا اور بلو چستا ن میں دینی جماعتوں کا ووٹ بینک یکجا ہونے سے متعدد حلقوں میں بڑے اپ سیٹ ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین