• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،مختلف علاقوں میں فائرنگ،متحدہ پاکستان کا یوسی کونسلر جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ و تشدد کے واقعات میں متحدہ پاکستان کا یوسی کونسلر جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی ٹائون سیکٹر ساڑھے گیارہ صدیق اکبر کالونی طوری بنگش کالونی چوکی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مقتول کی شناخت 35سالہ انیس ولد محمد حنیف کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول متحدہ پاکستان کے بلدیاتی ذمہ دار اور اورنگی یوسی 26کا کونسلر تھا ، پولیس کے مطابق مقتول اپنے گھر میں بیٹھا ہوا تھا ایک نامعلوم شخص اس سے ملنے آیا اور اس نے مقتول کو 30بور پستول سے سینے پر ایک گولی ماری اور فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ ہے پولیس نے لاش کو کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ہے ،کلری کے علاقے میں جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 25 سالہ عمر خطاب ولد محمد زخمی ہوا، جیکسن کے علاقے کیماڑی گیٹ نمبر 15 پر نامعلوم ملزمان نے چھری کے وار کرکے 50 سالہ سعید احمد ولد محمد علی کو زخمی کردیا۔
تازہ ترین