• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکانے ہیکنگ کے الزام میں ایرانی کمپنی اور 10شہریوں پر پابندی عائد کر دی

واشنگٹن ( اے ایف پی ) ٹرمپ انتظامیہ نے 10 ایرانی باشندوں اور ایک ایرانی کمپنی ’’ مابنا انسٹیٹیوٹ ‘‘ پر ہیکنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پابندیاں عائد کر دیں۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی اور افراد نے سیکڑوں امریکی اور دیگر بین الاقوامی یونیورسٹیوں ، درجنوں کمپنیوں اور امریکی حکومت کے بعض اداروں کو ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسا ایرانی حکومت کی ایماء پر ہوا تھا۔ امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ مابنا انسٹیٹیوٹ نے 2013 سے امریکا کی 144 اور 21 ملکوں کی 176 یونیورسٹیوں کے کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کی متعدد بار کوشش کی ۔
تازہ ترین