• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری تنظیم سازی ملکی سیاست میں موثرکردارادا کریگی،بلاول بھٹو

بھلوال(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تنظم سازی کا مقصد دہی اور شہری علاقوں میں رہنے والے فرادسے رابطوں کو بڑھاتے ہوئے ملکی سیاست میں اپنا کردار موئثر انداز میں اداکرنا ہے آج معاشرہ میں جو بے چینی اور مایوسی کی فضاء ہے اس میں ہمیں اپنا کردار اچھے انداز میں اداکرنا ہے تاکہ عوام کو مایوسی اور ناامیدیوں کی دلدل میں دھنسنے سے بچایا جائے وہ یہاں پیپلزپارٹی کے کارکنو ں سے ہیلوگرا م ٹیکنالوجی پروگرام کے تحت خطاب کررہے تھے اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نعمان اللہ مہوٹہ تحصیل صدر ضمیر شیرازی ،سٹی صدر محمد سلیم بھٹی ،سید وقار شیرازی ،مہر خضر حیات ،افضل وڑائچ،اکرم قریشی ،یوسف تھیہم،امجد گوندل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے انہوں نے کہا کل بھی ہم نے عوام کے حق کے لئے آواز بلند کی اور ائندہ بھی کریں گےکامیابیوں کاہمارایہ سفر جاری رہےگا۔
تازہ ترین