• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر شہری کے مساوی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفہ و سوچ پر عمل کر کر ہی پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی پاکستان کے ہر شہری کے مساوی حقوق کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، یہ دن ہم کو ہر سال ہمارے بڑوں کی قربانیاں یاد دلاتا ہے کہ کتنی جدوجہد کے بعد اپنے لئے علیحدہ وطن حاصل کیا اور23 مارچ 1940 دنیا کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے، آج قوم کو اتحاد، یکجہتی، منظم اور متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین