• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن بس منصوبہ،قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین مزمل قریشی کا ضلع وسطی کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین مزمل قریشی نے ضلع وسطی کے مختلف مقامات خصوصاً گرین لائن بس پراجیکٹ کی تعمیرمیں ضلع وسطی کی متاثرہ حدود کاتفصیلی دورہ کیا، بعد ازاں بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی کی زیر صدارت اجلاس میں واضح کیا کہ متاثرہ مقامات کی تعمیروفا قی حکومت کی ذمے داری ہے۔ مزمل قریشی نے چیئرمین بلدیہ وسطی کو یقین دلایا کہ آئندہ اجلاس میں نہ صرف پارلیمنٹ میں یہ اٹھا ئوں گا بلکہ اراکین کمیٹی کو بھی کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کوشش کروںگا کہ کمیٹی کے تمام ارا کین کراچی کا دورہ کریں اور بلدیہ وسطی کے متاثرہ مقامات کا از خود جائزہ لیں۔ وہ جمعرات کو ریحان ہاشمی کے ساتھ یوپی موڑ ،پاور ہاوس چورنگی ،سلیم سینٹر،ناگن چورنگی ،حیدری ا ور دیگر مقامات پر جاری گرین لائن بس منصوبے کی تعمیر کے کام کا معائنہ کررہے تھے۔
تازہ ترین