• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکا ، پانچ افراد ہلاک

کراچی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک غیرقانونی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 3 بچوں اور 1 خاتون سمیت 5 افراد ہلاک اور تقریبا 20 شدید زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیکٹری بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع نالاندا میں ایک گھر میں قائم تھی ، جس میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگ گئی جس سے اطراف کے 5 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔واضح رہے کہ بھارت میں بغیر حکومتی اجازت نامے کے آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی متعدد غیرقانونی فیکٹریاں قائم ہیں ، جن میں سلامتی اور تحفظ سے متعلق بنیادی احتیاطوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے حادثے رونما ہوتے رہتے ہیں ۔ گزشتہ ہفتے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے یکم نومبر تک آتش بازی پر عارضی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے ۔
تازہ ترین