• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دلہنیں ارتقائی سوچ کیساتھ نت نئے ملبوسات متعارف کروانے لگیں، چولی اور جینز بھی فیشن بن گیا

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی دلہنیں ارتقائی سوچ کیساتھ نت نئے ملبوسات متعارف کروانے لگیں، چولی اور جینز بھی فیشن بن گیا۔ غیرملکی میڈیا کےمطابق بھارتی دلہنیں اپنی شادی اور شادی کے لباس کے حوالے سےارتقائی سوچ کے باعث یقینی طور پر انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا رہی ہیں اور نت نئے ملبوسات متعارف کرواکر فیشن انڈسٹری میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے جس میں رشیکا یاودیو نامی دلہن نے شادی کے روز جینز ، چولی اور اسنیکرز پہن کر ایسارقص کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے،رقص کی کچھ وڈیوز اپ لوڈ بھی کی گئیں جس کے بعد انٹرنیٹ پر اس دوشیزہ کی دھوم مچ گئی اور لاکھوں لوگوں نے اس دلہن کے کپڑوں اور ارتقائی سوچ پر تبصرے شروع کردیے ہیں، تبصروں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کئی لوگوں نے دلہن کے اس انداز کو پسند کیا تو وہیں کئی افراد نے اس پر تنقید بھی کی۔
تازہ ترین