• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مہاجروں کیخلاف ریاستی آپریشن بندکرائے‘ایم کیوایم لندن

جنیوا ( جنگ نیوز)ایم کیوایم لندن نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن بندکرانے اورمہاجروں کے تمام بنیادی حقوق بحال کرانے کے لئے اپنااثرورسوخ استعمال کرے ‘یہ اپیل ایم کیوایم کے مندوب نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق کے 37ویں سیشن میں خطاب کرتے ہوئے کی۔ اقوام متحدہ کے سیشن میں ایم کیوایم کی نمائندگی انسانی حقوق کیلئے سرگرم رکن عارف آجاکیہ نے کی ۔عارف آجاکیہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میںمہاجروںکوروزگار، تعلیم اورتمام بنیادی حقوق سے محروم کردیاگیاہے،صوبہ سندھ میں نسل پرست صوبائی حکومت کے اشتراک اور تعاون سے 2013ء سے مہاجروں کے خلاف ریاستی آپریشن جاری ہے جس کے دوران 100مہاجر ماورائے عدالت قتل کردیے گئے ، ایم کیوایم کے بزرگ رہنمااورملک کے بڑے پروفیسر72سالہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف کو گزشتہ دنوں گرفتار کرنے کے بعد تشددکرکے بیدردی سے قتل کردیاگیا ‘ایم کیوایم کوریاستی طاقت کے ذریعے کچلاجارہا ہے‘کراچی کواس کے تمام حقوق اور بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین