• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے نمایاں خدمات پر قومی اور بین الاقوامی شخصیات کواعزازات سے نوازا

صدر نے نمایاں خدمات پر قومی اور بین الاقوامی شخصیات کواعزازات سے نوازا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی قومی، بین الاقوامی اورعسکری شخصیات کواعلیٰ سول اورفوجی اعزازات سے نوازا۔ ایوان صدر میں تقریب تقسیم اعزازات کی پروقار تقریب میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہوں، اراکین پارلیمنٹ، سفارتی نمائندوں اور سینئر حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب تقریباً تین گھنٹے سے زائد دیر جاری رہی۔45 عسکری شخصیات کو ہلال امتیاز ملٹری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے پر 9 شخصیات کو ستارہ شجاعت کے اعزازات دئیے گئے۔صدرنے جن فوجی شخصیات کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزازت سے نوازا ان میں ائر مارشل عاصم ظہیر، شاہد اختر، رئیرایڈمرل حبیب الرحمن قریشی، رئیر ایڈمرل ڈاکٹر نصراکرام، میجر جنرل افتخار حسین، میجرجنرل سید سلیم جہانگیر، میجر جنرل ظفراقبال شیخ، میجرجنرل شمریز خان،رئیرایڈمرل ساجد وزیر خان، میجر جنرل صفدر عباس، ائر وائس مارشل نور عباس، میجر جنرل خالد حسین اسد، سرجن رئیر ایڈمرل نجم الثاقب خان، میجر جنرل طارق حسین، رئیر ایڈمرل نویداحمد رضوی، میجر جنرل کامر ان علی، میجر جنرل منظور احمد، میجر جنرل معظم اعجاز، رئیر ایڈمرل آصف حمید، میجر جنرل عامر ندیم، رئیر ایڈ مرل احمد سعید ،میجر جنرل ندیم ذکی ،میجر جنرل آصف علی، میجر جنرل محمد عارف، میجر جنرل شاہین مظہر محمود، میجر جنرل محمدعبدالعزیز، میجرجنرل محمد خلیل ڈار، میجرجنرل شاہد پرویز، میجر جنرل اظہرنوید حیات خان، میجر جنرل ظفراللہ خان، میجر جنرل سید عاصم منیر، میجر جنرل ،فدا حسین ملک، میجر جنرل حفیظ الرحمن، میجر جنرل محمداحسان اللہ، میجر جنرل سید محمد عرفان، میجر جنرل محمد وسیم اشرف، میجرجنرل محمد کلیم آصف، میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل سردار طارق امان، میجر جنرل طاہرمسعود بھٹہ، میجر جنرل سہیل حفیظ، میجر جنرل مظہر الحق، میجر جنرل صلاح الدین قاسم، ائر وائس مارشل شاہ مسرور حسین شامل ہیں۔

صدر نے نمایاں خدمات پر قومی اور بین الاقوامی شخصیات کواعزازات سے نوازا

صدر نے افسروں اور جوانوں کو ستارہ بسالت کے اعزازت دئیے ان میں کموڈور عدنان خالد، بریگیڈ خالد فرید آئی ایس آئی، کیپٹن (نیوی) فیصل جاوید شیر، لیفٹیننٹ کرنل توقیر صدر شہید، ونگ کمانڈر فیاض اطہر ملک شہید ،میجر فہیم بادشاہ آفریدی، میجر محمد عمران خان شہید، میجر مدثر صغیر شہید، کیپٹن سید جنید علی ارشد شہید، صوبیدار سعید خان شہید، نائب صوبیدار محمد علی، حوالدار عطا الرحمن شہید، سپاہی ساجد علی شہید،نزاکت حسین لیڈنگ شیف نیوی ، شامل ہیں۔صدر نے مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوکی ابراہیم عبدالکریم کو ہلال قائداعظم کا اعلیٰ اعزاز عطا کیا۔ حقوق انسانی کی علمبر دار محترمہ عاصمہ جہانگیر مرحومہ کے لئے اعلیٰ ترین نشان امتیاز کا اعزاز ان کے شوہر نے وصول کیا، جن شخصیات کو ہلا ل امتیاز دیا گیا ان میں محمد انور حبیب( نیو کلیئر سائنسدان) اسلم حیات( نیو کلیئر سائنسدان) طارق محمود( نیو کلیئر سائنسدان) ڈاکٹر انجم توقیر ،منیر احمد قریشی منو بھائی مرحوم کا اعزاز ان کے بیٹے نے وصول کیا، نیئر علی دادا شامل ہیں۔ ستارہ پاکستان کا اعزاز جاپان کے کیمی ہاندو کو دیا گیا ،9 شخصیات کو ستارہ شجاعت کا اعزاز دیاگیا ان میںعبدالغنی مرحوم کا اعزاز ان کے بھائی نے وصول کیا، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے پولیس افسروں اوردیگر شخصیات کو ستارہ شجاعت کا اعزاز دیا گیا ان میں کیپٹن(ر) سیداحمد مبین شہید کا اعزاز ان کی اہلیہ نےوصول کیا۔ ایس ایس پی محمود گوندل شہید کااعزاز بھی ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔ محمداشرف نور شہید اےآئی جی پشاورکااعزاز ان کے چچانے وصول کیا۔ حامد شکیل صابر شہید ڈی آئی جی کوئٹہ کا اعزاز ان کی اہلیہ نے وصول کیا ، مولانا فضل الرحمن کے استاد مولانا حسن جان شہید کااعزاز ان کے صاحبزادے نے وصول کیا ، ڈاکٹر مفتی سرفراز نعیمی،فواد اسد اللہ خان آئی ایس آئی، پولیس افسر غلام نبی میمن(آئی بی) کو ستارہ شجاعت کے اعزاز دئیے گئے۔ جن شخصیات کو ستارہ امتیاز دیا گیا ان میں ضیا چشتی(امریکا) اشعر عزیز، مخدوم علی چشتی( برطانیہ) وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی، میاں محمد عبداللہ( کاروباری شخصیت) آفتاب سلطان (ڈی جی آئی بی)،ضمیر محمد چوہدری، زاہد بشیر، محمدعلی تابا اور شہزاد رائے شامل تھے۔ملک کی جن شخصیات کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی دیاگیا۔ ڈاکٹر محمد فہیم، سلمان علوی،اسلم پرویز (مرحوم)، حارث خلیق، امین حفیظ، محمد نواز رضا،ناجیہ رسول اور بریگیڈ ریٹائر جاوید احمد ستی شامل ہیں، افضل خان (برسلز )کو ستارہ قائد اعظم کا اعزاز دیا گیا ہے ۔ دہشت گردی اور شدت پسندی خلا ف جنگ میں جن افراد کوتمغہ شجاعت دیے گئے ان میں حاجی ابو بکر (مرحوم) ،مستقیم شہید ،عبدالرحمان،محمدامین خان شہید، محمد عصمت علی شہید، ندیم تنویر شہید، محمداسلم شہید، عرفان محمود شہید،کرنل (ر) صفدر حسین، سید پیر محمد شاہ، محمد عرفان شہید، حامد توقیر شہید، ارشد شہید، محمد عظیم فریدی شہید،مقبول رحمان شہید،ملک گل اکبر خان شہید، ملک گل شاہ علی خان شہید، ملک حاجی محمد امین، اختر منیر آفریدی شہید،محبوب خان،تاج عالم شہید،نائیک جبیں خان شہید، عبدالعلی شاہ اور عشرت حسین بھٹی شامل ہیں۔جن شخصیات کو صدر نے تمغہ امتیاز دیا ان میں ڈاکٹر ندیم جان، پروفیسرمحمد شمیم خان، اسامہ احمد وڑائچ، مسعود الملک، خرم خان اور فضاشاہ شامل ہیں۔

تازہ ترین