• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیساتھ پرامن تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کےخواہاں ہیں،پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے خود مختار مساوات اور باہمی عزت کی بنیاد پر پرامن تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کا خواہاں ہے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کا پر امن حل تلاش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان جوش وجذبے سے منایا گیا، پاکستانی ہائی کمیشن میں دن کا آغاز پاکستانی پرچم لہرانے سے ہوا ، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ نے یوم پاکستان پر صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پاکستانی ہائی کمیشن سکول کے طلبا نے قومی نغمے گائے اور تشکیل پاکستان پر ٹیبلو بھی پیش کئے۔بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے پاک بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل تلاش کرنے پر زور دیا۔سہیل محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے خودمختار مساوات اور باہمی عزت کی بنیاد پر پرامن تعلقات اور اچھی ہمسائیگی کا خواہاں ہے، سفارتکاری اور مذاکرات دونوں ممالک کے حق میں بہتر ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر نے تقریب سے خطاب میں شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر پاکستانی ہائی کمشنر کی بیگم مہوش سہیل نے طلبا میں تحائف بھی تقسیم کئے۔
تازہ ترین