پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے مارگریٹ ایڈمسن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پی ایس ایل کا ایونٹ کامیابی سے منعقد کرایا ہے ،آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی اس پر گہری نظر ہے ،امید ہے کہ ہماری ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے کرکٹ بورڈز کاآپس میں رابطہ ہے،چاہتے ہیں کہ ہماری کرکٹ ٹیم بھی جلد پاکستان کا دورہ کرے۔