• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’اس ہفتے کا پیغام‘

اسلام و علیکم

ننھے ساتھیو!

آج ہم آپ کے گوش گزار جو باتیں کر رہے ہیں، ذرا انہیں غور سے پڑھیے گا۔

ہمارا خیال ہے کہ آپ کو بہت بھوک لگتی ہے یا کسی دعوت میں جاتے ہیں تو بڑوں کی دیکھا دیکھی آپ بھی اپنی پلیٹ میں ضرورت سے زیادہ کھانا نکال لیتے ہوں گے یاجب اپنے والدین کے ساتھ باہر کھانا کھانے جاتے ہیں تو من پسند کھانا دیکھ کر مچل جاتے ہوں گے اور یہ سوچ کر کہ کہیں کھانا ختم نہ ہو جائے آپ ضرورت سے زیادہ پلیٹ میں نکال لیتے ہوں گے۔ ہے ناں یہی بات!

اگر ایسا ہے تو آئندہ ایسا نہ کریں۔ اس بات کا خاص خیال رکھیے گا کہ کھانا صرف اتنا ہی نکا لیں جتنا کھا سکتے ہیں۔ اکثر بچے کھانا لیتے وقت اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ انہیں کتنی بھوک ہے اور نہ ہی انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ یہ کھانا کتنی محنت کے بعد ہم تک پہنچتا ہے۔ 

وہ بنا سوچے سمجھے کھانا نکال تو لیتے ہیں لیکن ضائع کر دیتے ہیں۔ جب کہ دوسری طرف ہزاروں بچے ایسے بھی ہوتے ہیں، جنہیں بہ مشکل دو وقت کی روٹی نصیب ہوتی ہے۔ اس لیے کھانا ضائع کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے کسی ضرورت مند ساتھی کو دے دیں۔

مانیں گے ناں ہماری بات؟

                                                                                                                 آپ کی آپی

                     

تازہ ترین