• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خیبرایجنسی میں فاٹا سپر لیگ کا آغاز

ملک بھر کی طرح فاٹا کے کرکٹ میدان بھی آباد ہونے لگے، خیبرایجنسی کےجمرود اسٹیڈیم میں فاٹا سپر لیگ کا آغاز ہوچکاہے جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لےرہےہیں ۔

خیبرایجنسی کے جمرود سٹیڈیم میں فاٹا سپر لیگ کا آغاز ایک پروقار تقریب سے کیا گیا۔

ایف ایس ایل میں فاٹا بھر سے 24 ٹیموں کے 360 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جس کی افتتاحی تقریب میں کھلاڑیوں نے جمناسٹک کا مظاہرہ بھی کیا ۔

لیگ کاافتتاحی میچ پرائم شنواری اور کرم گلونہ کےدرمیان کھیلا گیا۔

قومی ٹیم کےکھلاڑی عمر گل، فخرالزمان، شاہین آفریدی اور ریاض آفریدی نے پرائم شنواری کلب کی جانب سے پرفارم کیا۔

ہرٹیم کو 4بین الاقوامی کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہے، ایف ایس ایل کے لیے پی سی بی کے 12امپائرز کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔

فاٹا سپر لیگ کے انعقاد کا بنیادی مقصد قبائل کے لیے تفریح کا ماحول فراہم کرنا اور کھلاڑیوں کب صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔

تازہ ترین