• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف جیل سے بھی پارٹی چلا سکتے ہیں، وزیراعظم

نوازشریف جیل سے بھی پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے جیل جانے کی باتیں مفروضوں پرمبنی ہیں، ان کا جیل میں ہونا نہ ہونا کوئی بات نہیں، اگر نوازشریف جیل گئے تووہاں سے پارٹی پالیسی دے سکتے ہیں۔

انہوں نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے جیل میں رہ کرالیکشن جیتےہیں، نوازشریف اس سے پہلے بھی مشرف دورمیں پارٹی چلاتے رہے ہیں۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نہ فوجی حکومتوں میں نوازشریف کی سیاست ختم ہوئی اورنہ آج کوئی کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلے نوازشریف کو ہائی جیکر ٹھہرایا گیا، آج بھی ممکن ہے کہ عدالتیں ایسا فیصلہ کر دیں، اس طرح کےفیصلوں سے نوازشریف کی سیاست ختم نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نوازشریف پارٹی قائد اور شہبازشریف صدر ہوں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی فیصلے پہلے بھی مشاورت سے ہورہے تھے اور اب بھی ہوں گے، ان فیصلوں میں نوازشریف کی رائےکی اہمیت ہوتی ہے۔

تازہ ترین