• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فلم 102ناٹ آؤٹ کا نیا پوسٹرریلیز

بالی وو ڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور رشی کپور کئی سال بعد ایک بار پھر نئی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جارہے ہیںجس کا نیا پوسٹرریلیزکردیا گیا۔

امیتابھ بچن اور رشی کپور نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘میں ایک ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پریش راول،مکیش ہریاوالا اور جمٹ تریویدی بھی شامل ہیں۔


فلم میں امیتابھ بچن102سالہ معمر شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو رشی کپور کے والد کا کردار ہے جبکہ رشی کپور 75سالہ بیٹے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم 4مئی کوریلیز کی جائے گی ۔

تازہ ترین