امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع ایک ایئر بیس کے مرکزی دروازے پروپلین گیس سے بھرے ڈبوں والی گاڑی ٹکرادی گئی جس کے نتیجہ میں ملزم ہلاک ہو گیا، حکام اس کارروائی کوممکنہ طور پر دہشت گرد کارروائی قرار دے رہے ہیں۔
حکام کے مطابق گاڑی میں پروپلین گیس کے ڈبے بھرے ہوئے تھے جن سے فوری طورپر گاڑی میں آگ لگ گئی اور نتیجے میں ملزم ہلاک ہوگیا ،جبکہ حساس تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
برطانوی اخبارکے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گردی کی کارروائی تھی اخبار کے مطابق ایئر فورس بیس پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت چھپائی جارہی ہے ۔