• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن

سب کو پتا ہے نیب پنجاب اور سندھ میں کیا کر رہا ہے، شرجیل میمن

سندھ کے سابق وزیر شرجیل انعام میمن کہتے ہیں کہ سب کو پتا ہے کہ نیب پنجاب میں کیا کر رہا ہے اور سندھ میں کیا کر رہا ہے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات انہوں نے ایک صحافی کے سوال کہ ’’چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ وہ بلاتفرق کارروائی کررہے ہیں‘‘ کے جواب میں کہی۔

ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ آپ کا کیس بھی پنجاب منتقل کردیں گے۔

اس پر شرجیل میمن نے کہا کہچیف جسٹس نےمیرےمیڈیکل بورڈ سے متعلق جو کہا اسے قبول کرتا ہوں،عدالت کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف جسٹس جو بہتر سمجھیں وہ کریں،عدالت نےنیا میڈیکل بورڈ بنانے کا کہا ہے، جس میں پنجاب اور ملٹری کے ڈاکٹرز ہوں گے۔

تازہ ترین