• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز کے نام

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام

ڈائو یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں پچھلے ہفتے سیپک ٹاکرا ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ڈائو یورسٹی کے طلبا و طالبات کی خاصی اہمیت کی حامل تھی جنہوں نے مقابلے دوران کھلاڑیوں کو بھر پور داد دی،آئی ایچ ایم اسپورٹس سوسائٹی کے زیراہتمام کھیلے جانے والے ایونٹ میں پانچ ٹیموں نے پانچ ٹیموں نے شرکت کی، فائنل میںڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز نے سینٹرل فٹنس کلب کو شکست دیکر سیپک ٹاکرا ایونٹ جیت لیا۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام
بحریہ انٹر یونیورسٹی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے والی اقراء یونیورسٹی کی ٹیم کا کاشف شاہ اور افشین شاہد کے ہمراہ گروپ

ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز نے سینٹرل فٹنس کلب21-19سے ہرایا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مہمان خصوصی سید نوید احسن جبکہ مہمانوں میں عاصم مسعود خان، بلال خان، الشبہ زیدی، سکینہ جعفری، محمد فہد، حمزہ منہاج شامل تھے۔ ایونٹ کے اختتام پر سید نوید احسن ٹیموں میں سرٹیفکیشس اور شیلڈ تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیپک ٹاکرا کا کھیل پاکستان میں زیادہ پرانا نہیں لیکن کوشش ہوگی کہ اسے آگے بڑھایا جائے۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام
سندھ ایتھلیکٹس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کا صدر حنید لاکھانی کے ساتھ گروپ حمیرا خان، ناظمہ اظہر ،محمد طالب بھی نمایاں ہیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑی آگے آئیں* پنجاب نےبین الصوبائی گیمز 65 گولڈ‘44 سلور ‘30 برانز میڈلز اور 3235پوائنٹس کیساتھ جیت لئے،خیبر پختونخوا 37 گولڈ‘46 سلور‘37 برانز میڈلز اور 2532 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر اورسندھ 17 گولڈ‘16 سلور‘ 40 برانز میڈلز اور 1557 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا‘بلوچستان چوتھے‘فاٹا پانچویں‘اسلام آباد 629 پوائنٹس کیساتھ چھٹے‘گلگت بلتستان ساتویں اور آزاد جموں و کشمیر آٹھویں نمبر پر رہا‘فاٹا کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی ، گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘ ڈی جی اسپورٹس جنید خان‘ ڈائریکٹر اسپورٹس سید ثقلین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے، سندھ کے کھلاڑیوں نے اس ایونت میں عمدہ پر فار منس کا مظاہرہ کیا جس پر سندھ کے محکمے کھیل کا کردار خاصا اہم ہے * بنکاک میں پاکستانی سفارت کار عاصم افتخار احمد نے بینکاک میں ہونے والے ورلڈمارشل آرٹس کے مختلف مقابلوں میں 2 سونے، 2کانسی اور 1 چاندی کے تمغے جیتنے پر ایس ایس یوسندھ پولیس کمانڈو ٹیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔انھوں نے کہا کہ مارشل آرٹس مقابلوں میں کامیابی پر پاکستان کے عوام کوایس ایس یو سندھ پولیس کمانڈو کی کامیابی پر فخر ہے، واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن کے لیے مارشل آرٹس مقابلوں میں امریکن اور انڈین کھلاڑیوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کے خان سعید آفریدی نے ورلڈچیمپئن کا اعزار حاصل کیا *قائم مقام امریکی قونصل جنرل جان وارنر نے پیرالمپکس اسپورٹس ڈپلومیسی ایونٹ میں پیرا اسپورٹس پاکستان کے 70 کے قریب اسپیشل ایتھلیٹس کا استقبال کیا، ان کھلاڑیوں کے ہمراہ ان کے والدین اور انسٹرکٹر بھی تھے۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام
سیپک ٹاکرا فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی سید نوید احسن کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

اسپيشل کھلاڑیوں، قونصلیٹ کے افسروں اور اہل کاروں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جن میںکے درميان فٹ بال کا مقابلہ، ویل چیئر ٹينس، بلائنڈ کرکٹ اور ديگر مقابلے ہوئے ، ايونٹ پيانگ چانگ کوريا ميں ہونے والے عالمي پيرا لمپکس 2018 کي مناسبت سے منعقد کيا گيا*کراچی میں 25مارچ کو کھیلے جانے والے پی ایس ایل فائنل کے لئے کراچی میں تیاری اور جوش وخروش عروج پر دکھائی دے رہا ہے،مقامی انتظامیہ کی جانب سے اہم شاہرائوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کردی گئی ہیں،ویلکم کراچی وال بھی سج گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں ایک میچ وکٹ اور دو پریکٹس وکٹ تیارکی گئی،نیشنل اسٹیڈیم میں اور اس کے باہر خوبصورتی کے لئے پودے لگائے جارہے ہیں،اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکوں پر نئی اسٹریٹ لائیٹس بھی نصب کی جارہی ہیں، جبکہ اسٹیڈیم کے اندر بھی نئے بلبس لگائے جارہے ہیں۔ 

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام
کراچی، بین الصوبائی گیمز میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سندھ کے دستے کے کھلاڑیوں کا مظفر علی شجرہ، احمد علی راجپوت ، سید محفوظ الحق کے ساتھ گروپ

شہر کے مختلف علاقوں میں خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں*پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان نے پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم سنگاپور میں27سے29 مارچ تک ہونے والے انٹرنیشنل یوتھ گرلز نیٹ بال سیریز میں شرکت کرے گی، پاکستان ٹیم سنگاپور کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اسپورٹس راؤنڈ اپ: سیپک ٹاکرا ایونٹ ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز  کے نام
 سیپک ٹاکر ا فائنل میں کھلاڑیوں کے درمیان کش مکش کا ایک منظر

کھلاڑیوں میںیمنہ سلتانی، حفصہ راشد، قرت اشرف،شیزین فاطمہ، عرشیہ جمانی، حمنہ ، حادیہ سعید، سحر جہانگیر، ایشہ ساد، ماہین علیم، حفصہ آرائیں، انسیہ فضل عباس،لائبہ ذولفقار، سیدہ زینب شجاعت شامل ہیں جبکہ نایاب رضیہ کوچ، کومل گپسن نائب کوچاور اے انصاری منیجر ہونگے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین