• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے دعوت نامےتقسیم

برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کےکارڈ مہمانوں میں تقسیم کردیئے گئے۔

پرنس ہیری اور میگن مارکل 19مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے جبکہ شادی کی تقریب دوپہر سینٹ جارج چیپل ، وِنڈسر کاسل میں منعقد کی جائیگی۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے دعوت نامےتقسیم

دعوت نامے سنہری مہرسے مزین ہیں اور لگ بھگ 6سو مہمانوں کو یہ کارڈز بھیجوا دئیے گئے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے دعوت نامےتقسیم

شادی کی تقریب کے سلسلے میں دیئے جانے والے ظہرانے کی میزبانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سینٹ جارج ہال میں کریں گی جس میں 600 کے قریب مہمان شرکت کریں گے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی کے دعوت نامےتقسیم

دوسری جانب شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے تصویری سیشن کے لیے تقریب ونڈسر کیسل کے باہر پارک میں منعقد ہوگی۔



 ہیری اور میگن کی منگنی گزشتہ سال نومبر کے آغاز میں لندن میں انجام پائی اوردونوں شادی کے بعد کنسنگٹن پیلس کے نوٹنگھم کاٹیج میں رہینگے۔


تازہ ترین
تازہ ترین