• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کی 3سو فٹ بلند الیکٹرک پول سے بیس جمپنگ

 کھلاڑیوں کی 3سو فٹ بلند الیکٹرک پول سے بیس جمپنگ

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کی تکمیل کیلئے وہ ہر حد سے گزرجاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے بیلجئیم کے سیکڑوں فٹ بلندالیکٹرک پول کے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔


نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور اُسکے ایک دوست نے بیلجئیم میں نصب 300فٹ بلند الیکٹرک پول کو تیس منٹ میں سر کیا اور پول کے سرے پر چڑھ کر نہ صرف کرتب بازی کا شوق پورا کیا بلکہ بلندو بالا پُل سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر گئے اور اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو حیران کر ڈالا۔

تازہ ترین