• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 ایکشن فلم 'ریڈی پلیئر وَن    کانیاٹریلر جاری

ہالی وڈ کی مشہور و معروف ہدایتکار و پروڈیوسرکی اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم 'ریڈی پلیئر وَن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

امریکی رائٹرErnest Clineکی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے ۔


گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ ملکر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلاؤں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے ۔

فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھارہے ہیں۔

فلم 30مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین