• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
یوسین بولٹ کی جرمن فٹ بالرز کے ساتھ ٹریننگ

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ ٹریننگ کی۔

ایک سو اور دوسو میٹر کی دوڑ کے عالمی ریکارڈز کے حامل یوسین بولٹ گزشتہ سال ریس کے عالمی مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

جمیکا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرکٹ کے مداح تو ہیں لیکن فٹ بال میں وہ برطانوی کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے پرستار بھی ہیں۔

جب جرمن فٹ بال کلب بوروسیا ڈورٹمنڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایک خصوصی ٹریننگ سیشن میں سابق اولمپیئن ایتھلیٹ یوسین بولٹ شریک ہو رہے ہیں،جس کا اہتمام مشترکہ اسپانسر کمپنی ’پوما‘ نے کیا۔

اس خصوصی سیشن کو دیکھنے کے لیے یوسین بولٹ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر 31سالہ یوسین بولٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈورٹمنڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

تازہ ترین