• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صارفین کاڈیٹا چوری ،کیمبرج اینالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی

فیس بک صارفین کاڈیٹا چوری ،کیمبرج اینالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی

برطانوی ضابطہ کاروں نے کروڑوں صارفین کاڈیٹا چوری میں ملوث کمپنی کیمبرج اینالیٹکا کے دفاتر کی تلاشی لی، اس تلاشی کے لیے ایک عدالت سے باضابطہ نامہ بھی حاصل کیا گیا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لندن انفارمیشن کمشنر کے آفس سے تعلق رکھنے والے اٹھارہ اہلکار لندن میں واقع کمپنی کے مرکزی دفتر کی تلاشی کے عمل میں شامل تھے۔

برطانوی انفارمیشن کمشنر ایلزبتھ ڈین ہیم کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ عدالت نے یہ اجازت دی، یہ تلاشی بڑے پیمانے پر کی شروع جانے والی تحقیقات کا ایک حصہ ہے ۔

تلاشی کے دوران ملنے والے تمام شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈیٹا اینالسس کمپنی کیمبرج اینالیٹکا نے بغیر اطلاع دیئے کروڑوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا امریکی صدارتی مہم میں استعمال کیا تھا ۔

کمپنی نے یہ ڈیٹا ایسا سافٹ ویئر بنانے میں استعمال کیا جس کے ذریعے ووٹرز کا رجحان بتانے اور انتخابی نتائج سے متعلق پیش گوئیاں کی جاتی تھیں، خبریں سامنے آنے پر فیس بک نے کمپنی کا اکاؤنٹ معطل کر دیا تھا ۔

تازہ ترین