• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کیخلاف 10ارب ہرجانہ،سماعت 21اپریل تک ملتوی

عمران کیخلاف 10ارب ہرجانہ،سماعت 21اپریل تک ملتوی

عمران خان کےخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کےہتک عزت کےدعوے کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے نعیم نےکیس کی سماعت کی۔

شہبازشریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی کارروائی سے متعلق تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق ہتک عزت کے دعوے کا فیصلہ 90روز میں ہو جانا چاہیے، عدالت عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے کیس کا جلد فیصلہ کرے۔

عدالت نےکیس کی سماعت 21 اپریل تک ملتوی کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کا حکم دےدیا۔

تازہ ترین