• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے پہلے سی سی وی پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے پہلے سی سی وی پلانٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور کے سندر انڈسٹریل ایریا میں پہلے سی سی وی کیبل پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی سی وی پلانٹ ملک کا پہلا جدید ترین پلانٹ ہے، اس پلانٹ سے کیبل انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حکومت آج کے مسائل ہی نہیں، مستقبل کے مسائل بھی حل کر رہی ہے، نوازشریف کا وژن تھا، جس کے نتیجے میں یہ منصوبے مکمل ہورہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اس وقت بڑا چیلنج بجلی کی چوری روکنا اور لائن لاسز روکنا ہے، ملکی ترقی میں صنعت کاروں کا کردار اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے حکومت کی توجہ ٹیکس کے حصول پر رہی، کوشش ہے کہ حکومت کی پالیسی میں تسلسل ہو۔

شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ نئی حکومت آنے سے پالیسی کے استحکام میں فرق نہ آئے، یقین ہے کہ ہماری صنعت معیار پر انحصار کرے گی۔

تازہ ترین