• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاسی ،سماجی ، صحافتی اور کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

تقریب کا اہتمام مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں کیا گیا جبکہ پرچم کشائی کی تقریب سفارتخانہ پاکستان میں منعقد کی گئی ،جبکہ تقریب میں بڑی تعداد میںپاکستانی کمیونٹی کی معزز شخصیات نے شرکت کی اور پاکستان کے حوالے سے ہونے والی پروقار تقریب کے حوالے سے خوشی کا اظہار بھی کیا ۔

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

اس موقع پر جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ آج بہت خوشی کا دن ہے پاکستان کا یوم آزادی جاپان میں منارہے ہیں اور اس تقریب میں جاپان کے نائب وزیرخارجہ سمیت بڑی تعداد میں جاپان کے ارکان پارلیمنٹ شریک ہیں جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان تعلقات بھی بہترین سطح پر ہیں۔


گزشتہ ماہ دونوں ممالک کے درمیان اکنامک جوائنٹ ڈائیلاگ کا انعقاد ہونا تھا تاہم کسی وجہ سے ملتوی ہوگئے ،ڈائیلاگ اس ماہ پھر منعقد ہورہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ آج کی تقریب میں معروف اور سینئر پاکستانی بھی شریک ہیں جو یوم پاکستان بھرپور جوش و جزبے سے منارہے ہیں۔

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

ایک سوال کے جواب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ اس وقت یہ کہنا مشکل ہوگا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین حکام ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرسکیں گے کیونکہ اس وقت پاکستان میں سیاسی حکومت اپنی معیاد مکمل کرنے کے قریب ہے لہٰذا انتخابی ماحول میں دورہ مشکل ہوتا ہے تاہم دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آئے گی ،

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے کہا کہ أج کا دن یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے ، پاکستان کو اس وقت سب سے زیادہ ضرورت تعلیم کی ہے ہمیں اپنی قوم کو تعلیم یافتہ بنانا ہوگا ،کیونکہ تعلیم ہی سب سے بڑی دولت ہے ۔

اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک باعزت اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ پاکستان کو کچھ دینے کا وقت ہے لینے کا نہیں ہر آدمی پاکستان کے لیے کردار ادا کرے۔

کشمیر یکجہتی کونسل کے شاہد مجید اور مرزا خلیل بیگ نے شاندار تقریب منعقد کرنے پر سفیر پاکستان کو مبارکباد پیش کی جبکہ پیپلز پارٹی کے نعیم آرائیں نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کو ایک کاز پر متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے ۔

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

تقریب میں کئی ممالک کے سفیر اور دفاعی اتاشی سمیت بڑی تعداد میں حکام شریک تھے ایک اندازے کے مطابق تقریب میں پانچ سو افراد موجود تھے جو جاپان کے معروف فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔

یوم پاکستان کے حوالے سے ایک اور تقریب سفارتخانہ پاکستان میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا، سفیر پاکستان نے پرچم کشائی کی اور بڑی تعداد میں کمیونٹی اور سفارتی حکام نے قومی ترانا پڑھا ، جس کے بعد سفیر پاکستان نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔

                                                                                                                                                                                          جاپان میں یوم پاکستان کی تقریبات کا شاندار اہتمام

تیس مارچ کی مناسبت سے جاپانی آخبارات نے خصوصی ضمیمے بھی شائع کیے جس میں پاکستانی وجاپانی کاروباری اور سماجی شخصیات اور تنظیموں نے پاکستان کے لیے مبارکباد کے اشتہارات بھی شائع کرائے۔

تازہ ترین