• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چینی بھی سندھی ثقافت کے رنگ میں رنگ گئے

یوں توپاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ ہی اپنی مثال آپ ہیں ،پنجابی ہو یا سندھی،بلوچی ہوپشتو ، سرائیکی ہو یاکشمیری تمام کے تما م رنگ ایک سے ایک اور دلوں کو موہ لینے والے ہیں جوصرف مقامی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی الگ پہنچان رکھتے ہیں۔


سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چینی خاتون نے سندھ کی بولی اس انداز میں بولی کہ لوگ حیران رہ گئے ۔

سندھ کی قدیم ثقافت کی عکاسی کرتے دلکش لباس میں ملبوس خاتون نے جب سندھی زبان میں بولنا شروع کیا تونہ صرف نہایت خوش ہوئیں بلکہ سننے اور دیکھنے والوں کو بھی حیران کر دیاجن کا یہ انداز سوشل میڈیاپر بھی خوب پسند کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیونے دھوم مچا دی۔

تازہ ترین