• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بھارت: چارہ اسکیم کیس میں لالوپرسادکو 7سال قید

بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالوپرساد یادیو کو فورتھ فوڈراسکیم کیس میں 14سال قید اور 60لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

لالوپرساد کے بیٹے تجسوی یادیو نے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

رانچی میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 19مارچ کو لالوپرساد یادیو کو فورتھ فوڈراسکیم کیس میں مجرم قرار دیا تھا جبکہ ایک اور سابق وزیراعلیٰ بہار جگن ناتھ مشرا کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

لالو پرساد کے صاحبزادے تجسوی یادیو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی کو خطرہ ہے، بی جے پی کی جانب سے کی گئی سازشوں پر نظررکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ لالو پرساد یادیو پر 1995ء -96 19ءمیں دمکا ٹریژری سے 3اعشاریہ 13 کروڑ روپوں کی خوردبرد کا الزام ہے۔

لالو پرساد یادیو پر فوڈر اسکیم ون، ٹو اور تھری میں بالترتیب 5سال، ساڑھے تین سال اور 5سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے، وہ سزا کاٹنے کیلئے برسا منڈا جیل میں قید ہیں۔

تازہ ترین