• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنسدان کی فیملی سے محبت پر مبنی فلم ’ریپلی کاز‘

سائنسدان کی فیملی سے محبت پر مبنی فلم ’ریپلی کاز‘

سائنسدان کی اپنی فیملی سے محبت پر مبنی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ ریپلی کاز ‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


ہالی ووڈ کی تھرل فلموں کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ سائنس فکشن فلم ’ریپلی کاز‘ کا نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا ہے،جو سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہے۔

سائنسدان کی فیملی سے محبت پر مبنی فلم ’ریپلی کاز‘

جیفرے نیچمین آف کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سائنسدان کے گرد گھوم رہی ہے، جو ایک حادثے میں ہلاک ہونے والی اپنی فیملی کو واپس لانے کیلئے کیمیائی طریقے اپناتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کینو ریووز،ایلائس ایو،تھامس مڈلڈچ،ایمیلی ایلین،ایمجے اینتھونی اور جان اورکز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

سائنسدان کی فیملی سے محبت پر مبنی فلم ’ریپلی کاز‘

لو رینزو ڈی بوناوینچورا کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 24 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین