• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل آرٹ میں ایوارڈ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کون؟

 مارشل آرٹ میں ایوارڈ لینے والی پہلی پاکستانی خاتون کون؟

پاکستان کی تائی کوانڈو پلیئر ناجیہ رسول مارشل آرٹ میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ لینے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں ہیں۔

کھیلوں کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ناجیہ رسول خان کو گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔


ناجیہ رسول تائی کوانڈوکی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں 10 سال تک چیمپیئن رہیںجبکہ وہ اب تک عالمی سطح پر پاکستان کے لیے 3 چاندی اور کانسی کے میڈلز بھی جیت چکی ہیں۔

انہوں نے یو ایس اوپن تائی کوانڈو ورلڈ چیمپئین شپ 2016 کے مقابلوں میں شاندار کامیابی اپنے نام کی اور پہلا عالمی سلور میڈل جیتا۔

انہوں نے امریکا، ازبکستان، چین اور کوریا سے عالمی معیار کے کوچنگ کورسز بھی کر رکھے ہیں۔

تازہ ترین