• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، سنگدل باپ اور چچا بچی کے قاتل نکلے

خیرپور، سنگدل باپ اور چچا بچی کے قاتل نکلے

دشمنی کے جنون میں خون ہی سفید ہو گیا، خیرپور میں سنگدل باپ اور چچا نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے کمسن بچی کو قتل کردیا، دوران تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

اے ایس پی خیرپور رائے مظہر کےمطابق ٹھری میر واہ میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والی دس سالہ سنفروز کے قاتل اس کا سگا باپ اور چچا نکلے ،ملزم باپ نے فائر کر کے بیٹی کو قتل کیا، ڈراما رچانے کے لیے بھائی کی ٹانگ پر گولی ماری، مخالف برادری سے عدالت میں زمین کا کیس ہارنے والے ملزمان بچی کے قتل میں مخالفین کو پھنسا کرکیس کا بدلہ لینا چاہتے تھے۔

ملزمان نے بچی کے قتل کا مقدمہ مخالفین پر بنوانے کے لیے پولیس پر دبائو ڈالنے کےلیے عدالت سے بھی رجوع کیا اور پولیس کے خلاف احتجاج بھی کیے ،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین