• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر

پاکستان میں نجی ٹی وی چینل نے ایک خواجہ سرا کو بطور نیوز کاسٹر متعارف کرادیا ہے ،اس اقدام کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی سراہا جارہا ہے ۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مقامی ٹی وی چینل نے ایک خواجہ سراکو نیوز کاسٹر کے طور پر لانچ کیا ہے،ماویہ ملک کا تعلق لاہور سے ہے،وہ اس وقت گریجویشن کی طالبہ ہیں۔

ماویہ ملک بطور نیوز کاسٹر تو نئی ہیں لیکن وہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں،کئی شوز میں بڑی بڑی ماڈلز کے ساتھ ریپ پر جلواہ افروز ہوچکی ہیں۔

اس حوالے سے ماویہ ملک نے بتایا کہ’ میں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی ہےاور اب ماسٹر کرنے کا ارادہ ہے،جس چینل سے وابستہ ہوں ،اس کی آمد کی اطلاع پر انٹرویو دینے گئی،بہت سے لڑکے لڑکیاں موجود تھے ،مجھے انٹرویو کے بعد کہا گیا کہ آپ باہر انتظار کریں‘۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر

انہوں نے مزید بتایا کہ جب دیگر افراد کے انٹرویو ز بھی ہوگئے تو مجھے دوبارہ بلاکر چینل میں نوکری خوشخبری دی گئی تو میرے خوشی سے آنسو نکل آئے،اس موقع پر چینل انتطامیہ نے مجھے ٹریننگ دینے کی نوید بھی سنائی۔

ماویہ ملک نے خوشی کے آنسوئوں کے متعلق بتایا کہ جو خواب میں نے دیکھا تھا اس کی پہلی سیڑھی میں چڑھ گئی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوز کاسٹر کی تربیت کے دوران مجھے مشکل نہیں ہوئی ،چینل انتظامیہ نے جتنی محنت دوسرے لوگوں پر کی اتنی ہی مجھ پر کی ، میرے ساتھ کسی بھی قسم کی جنسی تفریق نہیں رکھی گئی۔

ماویہ ملک نے نیوز کاسٹر کی تربیت کے دوران ہی لاہور میں ہونے والے فیشن شو میں بھی شرکت کی اور ریمپ پر اپنے جلوے دکھائے، اس حوالے سے ان کا کہناتھا کہ میں پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ماڈل بھی ہوں، حال ہی میں لاہور میں فیشن شو کا انعقاد ہوا، جس میں میں نے بھی حصہ لیا، اس شو میں بڑی بڑی ماڈلز کے ہمراہ میں نے نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ میں اس میں شو اسٹاپر بھی تھی۔

پاکستان کی پہلی خواجہ سرا نیوز کاسٹر

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا خواب ہے کہ وہ اپنی کمیونٹی کے حالات میں بہتری کے لئے کچھ کریں تاکہ وہ تھرڈ جنینڈر کے بجائے عام شہری کہلائے جائیں،نیوز کاسٹر،سڑک پر بھیک مانگنے یا ڈانس کرنے والے خواجہ سرا کی کہانی کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں 2017ء کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 10ہزار 418 خواجہ سرا موجود ہیں۔

تازہ ترین