• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، سری لنکا تعلقات میں اضافہ خطے کے مفاد میں ہے،گورنر سندھ

پاک، سری لنکا تعلقات میں اضافہ خطے کے مفاد میں ہے،گورنر سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے اسلام آباد سے واپسی پر قائد اعظم انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کا خیر مقدم کیا،چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن ، ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر بھی موجود تھے،اس موقع پرگورنر سندھ نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں سری لنکن صدر کی بطور مہمان خصوصی شرکت دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کا واضح ثبوت ہے،اور اس پر پوری پاکستانی قوم ان کی مشکور ہے،گورنر سندھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں ،جن کی بنیاد پر باہمی احترام پر ہے،ان تعلقات میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت اور خطے کے مفاد میں ہے،سری لنکن صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے کہا کہ سری لنکا پاکستان کی مدد اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں سری لنکا کی بھرپور مدد کی ہے ، پاکستان کی معاشی ترقی اور سی پیک پر بہت زیادہ خوشی ہے،انہو ں نے دونوں ممالک کے درمیان مزید قریبی تعلقات کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،بعد ازاں گورنر سندھ نے انہیں کولمبو کے لئے رخصت کیا۔

تازہ ترین