• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور روڈ پر ٹریلر سڑک کے ساتھ حفاظتی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق کلینر زخمی ہو گیا جبکہ ٹریلر کے کیبن میں آگ بھڑک اٹھی قریب موجود شہریوں نے جلتے کیبن سے زخمی ڈرائیو ر اور کلینر کو نکال کر اسپتال منتقل کیا تاہم ڈرائیور اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا جس کی شناخت 56سالہ گل حسن ولد فتح محمد جبکہ زخمی کی شناخت 28سالہ فاروق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے مذید بتایا کہ حادثے کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں جانب پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا جس میں فائر برگیڈ کی گاڑی بھی پھنس گئی ،شہریوں کی اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھنے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی ،فائر برگیڈ کے پہنچے تک ٹریلر کا کیبن مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا ۔ پولیس نے حادثے کا شکار ٹرالر کو ہٹا کر سڑک کو تمام ٹریفک کے لیئے کھول دیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریلر کا بریک فیل ہونے کے سبب ہوا ڈرائیور نے سڑک پر دیگر گاڑیوں کو بچانے کے لیئے ٹرک کو حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیا تاہم تیز رفتارکے باعث ٹریلر کا گلا حصہ دیوار کے اوپر سے دوسری سڑک پر جا پہنچاجس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
تازہ ترین