• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا میں واقع کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،فائر بریگیڈ نے 8گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ،تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میٹروول خٹک چوک 5 ایریا میں واقع کیمیکل کے گودام میں ہفتے کی صبح تقریبا ساڑھے 10بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر سائٹ فائر اسٹیشن سے 2گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی تاہم اسی دوران آگ نے کیمیکل کی وجہ سے مزید شدت اختیار کرلی اور آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے تاہم مزید گاڑیاں اور باوزر پہنچ گئے۔
تازہ ترین