• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں 15فروری کو خاندان کے افراد کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان پرویز خان کے قتل میں ملوث خاتون سمیت 4ملزمان کو اتحاد ٹائون پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ قتل کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی تو انہوں نے اپنے موبائل فون بند کر دیے اور روپوش ہو گئے جس کے بعد پولیس نے موبائل پر ٹریکر لگوادیا اور کھلنے کا انتظار کرتے رہے 18مارچ کو پولیس کو اطلاع ملی کہ موبائل لوکیشن اسلام آباد میں ٹریس ہو ئی ہے جس پر کراچی سے پولیس کی خصوصی ٹیم اسلام آباد روانہ ہو گئی اور اسلام آباد کی مقامی پولیس کے ہمراہ 20مارچ کو گولڑہ شریف میں کارروائی کرتے ہو ئے خاتون زرتاج، 3ساتھی نواب زادہ ، عارف، شاہ رخ کو گر فتار کر کے کراچی منتقل کردیا ہے ،پولیس کا کہنا ہے ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد قتل کی وجوہات سامنے آجائیں گی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی جانب سے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری پر نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین