• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو شدید بخار میں پھنک رہا تھا۔
میں اسے لے کر اسپتال پہنچا۔
ڈاکٹر سے کیفیت بیان کی،
"میرے دوست کو شاید سرسام ہو گیا ہے۔
کبھی خواب میں قلندرز کو دیکھ کر ڈر جاتا ہے،
کبھی زلمی کو دیکھ کر اچھل پڑتا ہے۔
کبھی رونکی کا نام لے کر روتا ہے،
کبھی سیمی کو یاد کر کے ہنستا ہے۔
کوئی ٹیسٹ کروانا ہے تو بتائیں،
لییب لے جاتا ہوں۔"
ڈاکٹر نے روداد سنی اور کہا،
"وائرل بخار ایک مہینے سے پھیلا ہوا ہے۔
فکر کی ضرورت نہیں، آج رات اتر جائے گا۔
اسے لیب نہیں، نیشنل اسٹیڈیم لے جائیں۔"
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)
kk

تازہ ترین