• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے پولیس نے لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، اشتہاری گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے لڑکی کے اندھے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ لڑکی کو پھندا دیکر قتل کرنے کے بعد اسکی نعش سیکٹر جی تیرہ نالے میں پھینک دی گئی تھی۔ گزشتہ سال 7نومبر کو تھانہ رمنا کے علاقہ سے لڑکی کی نعش ملی تھی جس کا نام بسمینہ دختر گل مست خان سکنہ چارباغ صوابی معلوم ہوا تھا۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے اس اندھے قتل میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کا ٹاسک ایس پی انوسٹی گیشن زبیر احمد شیخ کو دیا تھا جنہوں نے انسپکٹر ہومی سائیڈ یونٹ محمد ریاض کی زیرنگرانی سب انسپکٹر منیر، اے ایس آئی آصف خان معہ دیگر پر مشتعل ٹیم تشکیل دی جس نے اشتہاری مجرم خورشید خان سکنہ چار باغ صوابی کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیاہے۔
تازہ ترین