• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کا بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانیوالے 15سوافرادکیخلاف کارروائی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آبادٹریفک پولیس نے 6 دنوں میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والے 15سوافراد کے خلاف کارروائی کی ۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کابغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے زون فور کورال فیض آباد راو ل ڈیم بہارہ کہو کے علاقے میں ڈی ایس پی حسین لاسی کی نگرانی میں گزشتہ چھ دنوں میں بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف آئی جی اسلام آباد کے حکم سے جاری مہم کے دوارن ٹو 1500موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں 260موٹرسائیکل فیض آباد ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کئے گئے،ان موٹرسائیکلوں کی بذریعہ کمپیوٹر برانچ ریسکیو15سے تصدیق کروائی گئی تو ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125 تھانہ کورال کے علاقے سے 2017کا چوری شدہ نکلا۔زون فور کی کارکردگی پر ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے سٹاف اور افسران کو سرٹیفکیٹ و انعام دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین