• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانسٹیبل سے ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پرترقی کیلئے محکمانہ امتحان یکم اپریل کوہوگا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پرترقی کیلئے محکمانہ امتحان یکم اپریل کو ہوگا۔ راولپنڈی پولیس کے اے لسٹ میں شامل کانسٹیبلوں کے بی ون لسٹ میں اندراج کیلئےامتحان یکم اپریل کوپولیس لائن نمبرایک میں ہوگا۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن امیرعبداللہ خان نیازی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی امتحان کی نگرانی کریگی۔جب کہ تحریر ی امتحان میں کامیاب ہونے والےکانسٹیبلوں کے انٹرویو7اور9 اپریل کوہونگے۔راولپنڈی پولیس کے986کانسٹیبل امتحان میں حصہ لیں گے۔اس سے قبل رواں سال دوباریہ امتحان ملتوی ہوچکاہے۔
تازہ ترین