• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے بطور ڈیوٹی جج دہشت گردی کے الزام میں گرفتار ملزم کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے الحرم سٹی چکری روڈ کے علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں انیس الدین کو گرفتار کر کے متنازع پمفلٹ برآمد کئے تھے جبکہ ملزم پر اپنی آئی ڈی سے مذہبی منافرت پھیلانے کا بھی الزام ہے۔ عدالت نے ملزم کو 31مارچ تک پولیس کے حوالے کر دیا۔ دریں اثناء عدالت نے حضرو کے علاقہ سے بارود برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان واجد علی اور فریاد علی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سات اپریل تک جوڈیشل کردیا۔
تازہ ترین