• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی سے اسلام آباد آنیوالے مسافر کے سامان سے شراب برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ترکی سے اسلام آباد آنیوالے مسافر کے سامان سے شراب برآمد کرلی گئی۔ ائرپورٹ ذرائع کے مطابق ترکش ایئر لائن کی پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے بے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچنے والے مسافرغفور شہبازسکنہ گجرات کے سامان کی چیکنگ کے دوران غیر ملکی شراب کی 9بوتلیں برآمد ہوئیں کسٹم حکام نے مسافر کے سامان سے برآمد ہونے والی شراب قبضہ میں لے کراسے جانے کی اجازت دیدی۔
تازہ ترین