• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کے فری پولن الرجی ریلیف کیمپ میں ایک ہزار مریضوں کا علاج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے زیراہتمام فری پولن الرجی ریلیف کیمپ میں اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد 2004ء سے ہر سال موسم بہار کے موقع پر آبپارہ کمیونٹی سنٹر اسلام آباد میں کیمپ لگا رہی ہے۔ اب تک اس کیمپ میں 70ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ کیمپ میں ایلوپیتھی، ہومیوپیتھی اور طب یونانی کے طریقہ علاج کی تمام تر سہولتوں کی فراہمی کا انتظام ہوتاہے۔ ہفتہ کو کیمپ میں الرجی سے متاثرہ297 مریضوں کا علاج کیا گیا اور اُنہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کوششوں اور کیمپ میں ڈاکٹرز اور عملہ کی خدمات کو سراہاہے۔
تازہ ترین