• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوکن کی بیٹی کواغواکرنیکی کوشش کرنیوالی خاتون اوراسکے رشتہ داروں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سوکن کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والی خاتون اوراس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تھانہ مورگاہ کو سیدمحمدنے بتایا کہ اس کی بیوی کلثوم،بھائی الطاف،بیٹی ایشال بعمر4سال،بیٹاصہیب اور ایک ملازم مجیب اللہ گھر میں موجودتھے کہ ذیشان احمد، معراج بی بی،لبنی گل معہ ایک نامعلوم عورت اور2نامعلوم مرد زبردستی میرے گھر میں داخل ہوئے اور اور میری بیوی سے میری بیٹی ایشال بعمر4سال کو چھین کر لے جانے لگے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں وجہ عنادسابقہ مقدمہ بازی ہے۔کیس کے تفتیشی اے ایس آئی عدنان نے بتایاکہ مدعی نے دوشادیاں کررکھی ہیں اوردوسری بیوی جس کے خلاف ایف آئی آردرج ہوئی ہے اس نے خلع کادعویٰ دائرکیاہواہے اوردیگرمقدمات بھی ان کے درمیان چل رہے ہیں ۔
تازہ ترین