• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائنیر یونٹی کا اجلاس ، الیکشن کمشنر کے اقدامات غیر آئینی قرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پائنیر یونٹی کا اجلاس گزشتہ روز ہواجس میں الیکشن پی ایم اے ملتان کے سلسلے میں عدالتی کارروائی اور موجودہ صورت حال پر گفت و شنید کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ پائنیر یونٹی الیکشن کیلئے پوری طرح تیار ہے اور جس طرح مسلسل پچھلے چار الیکشن جیتے ہیں انشاءاللہ پانچویں دفعہ بھی الیکشن جیتے گی ،اجلاس میں دوسرے گروپوں کی جانب سے بنائے گئےالیکشن کمشنر ڈاکٹر فہیم لابر کو خودساختہ قراردیا گیا اور ان کی طرف سے اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ ڈاکٹر فہیم لابر مرضی کی لسٹیں بنا رہے ہیں جن کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ۔ اجلاس کے شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد راؤ ،پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی ، ڈاکٹر سہیل ارشد ، ڈاکٹر آفتاب ، ڈاکٹر رفیق ، ڈاکٹر ساجد امامی ، ڈاکٹر نصرت بزدار ، ڈاکٹر عبدالمنان ، ڈاکٹر راشد راؤ ، ڈاکٹر طارق حمید ،ڈاکٹر سلمان پتل ، ڈاکٹر راؤ فیاض ، ڈاکٹر مطیع اللہ ماجد ، ڈاکٹر فرحان میرانی ، ڈاکٹر سکندر ، ڈاکٹر مرزا وسیم ، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر شہزاد ملانہ ، ڈاکٹر کاشف ، ڈاکٹر علی نواز چیمہ ، ڈاکٹر اویس رومی ، ڈاکٹر آصف قمر رانا ، ڈاکٹر ذیشان ، ڈاکٹر رانا فرخ ، ڈاکٹر فرخ شاہ ، ڈاکٹر ساجد اختر ، ڈاکٹر عدنان و دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین